کراچی والوں گرمی برداشت کرنے کیلئے ہو جائے تیار

کراچی گرمی اورحبس کی لپیٹ میں ،،،،،، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تاحال موجود ہے جس کے سبب کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔ درجہ حرارت چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا مگر گرمی درجہ حرارت چالیس سے زائد والی محسوس ہوگی
شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 68 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اور کراچی میں مزید مون سون اسپیل آنے کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.