کراچی والو!ٹینکیاں فُل کرالو

سی این جی ملنے پر ابھی شہرقائد کے باسی سکھ کا سانس بھی نہ لے پائے تھے کہ ایک بار پھر یہ روح فرسا خبر سنا دی گئی کہ شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن رات 8 بجے دوبارہ بند کردیئے جائیں گے،،،
سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی سٹشنز کی بندش کا فیصلہ سی این جی کے کم پریشرکی وجہ سے کیا گیا ہے،سی این جی کی بندش کی وجہ سے کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ شدیدمتاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونی کراچی میں 95 فیصد بسیں اور کوچز سی این جی پر چلتی ہیں،،،
رواں ماہ کے آغاز میں بھی کراچی والوں کو اس وقت بڑے امتحان سے گزرنا پڑا،،،جب سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی جس سے سرکاری اورپرائیویٹ ملازمت پیشہ افراد کو دفاتر جبکہ طلبا و طالبات کوسکول اور کالج پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.