کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی بہتات

سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے کراچی میں گندگی اورمکھیوں کی بہتات کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے میئر وسیم اختر اور چیئرمین ڈی ایم سیز کوعدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری کیے گئےگندگی اورمکھیوں کی بہتات سے متعلق سماعت کے موقع پر میئر کراچی وسیم اخترسمیت کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے ایک بار پھر وسیم اختر ، ڈی ایم سیز چیئرمینز اور سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔عدالت نے حکم دیا کہ فریقین آئندہ سماعت پر اپنا جواب یقینی طورجمع کرائے۔دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے تین کروڑ شہری مشکل میں ہیں،،،سندھ حکومت نے نہیں سنی تو وفاقی حکومت کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر وہاں سے بھی کچھ نہ ملا،، وفاقی حکومت سمجھ لے کہ کراچی کو آج گرانٹ ملے گی تو نتیجہ ایک سال بعد ملے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.