کراچی میں پھیلنے والی زہریلی گیس کا اخراج معمہ بن گیا

0

کراچی کےعلاقےکیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کا معمہ حل نہ ہو سکا،،گیس کا اخراج جاری ہے جس سے متاثرین کی تعداد 500 تک جا پہنچی ہے،،دوسری جانب مزید 3 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد9 ہوگئی ہے
کے پی ٹی ہسپتال میں70 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،،جناح ہسپتال میں بھی25 افراد زیر علاج ہیں جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ 500 سے زائد افراد ہسپتال لائے گئےجبکہ جیکسن کیماڑی سے لائے گئے متاثرہ افراد میں بچے بھی شامل تھے
مرادعلی شاہ نے مریضوں کی عیادت کے لیے ہسپتالوں کا دورہ بھی کیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے ہسپتال دورے کے دوران مریضوں کے بہترین علاج معالجے کے لیےانتظامیہ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔
دوسری جانب سند ھ کابینہ کاآج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہنگامی اجلاس میں ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے کی صورت میں شادی ہال استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس کے دوران کمشنر کراچی نے زہریلی گیس معاملے پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ پر درآمد کردہ سویا بین اتارنے سے بدبو پھیل رہی ہے،جس پر مرادعلی شاہ نے کنٹینر چیک کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: