کراچی میں پھر پانی پانی کی پکار

دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی،جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے نتیجے میں پھٹی،حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن پھٹنے سے شہر کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل ہے اور 20 ملین گیلن پانی کراچی کو کم فراہم کیا گیا ہے۔بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پربند ہے،شہری شدید گرمی میں بوند بوند پانی کیلئے دربدر ہورہےہیںانجینئرز اور تکنیکی عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔واٹر بورڈ کے حکام کے مطابق مرمتی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا،حکام نے شہریوں سے پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.