کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے حبس میں کمی آگئی ، جس کے باعث گرمی میں مزیدکمی ہوگی۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام سے ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی ہوئی ، ہوامیں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، نمی کا تناسب کم ہونے سے حبس اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.