کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آوٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگیا، انٹر امتحانات کا پانچواں پرچہ بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس نے انٹربورڈ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی
MONTAGE
انٹر بورڈ کے امتحانات میں پانچویں روز بھی بارہویں جماعت کا پرچہ آوٹ ہوگیا۔ انٹر بورڈ کا زولوجی کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر دستیاب تھا،،،انٹر بورڈ نے میڈیا پر تو پابندی لگا رکھی ہے لیکن قوم کے معماروں کو نقل کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انٹر بورڈ میں کیا چل رہا ہے۔ اس سے بے خبر بورڈ کے سربراہ نے سارا ملبہ اساتذہ پر ڈال دیا۔ادھرغفلت کی نیند سوئی سائیں سرکار کو تاحال ہوش نہ آیا اورمیڑک کے بعد انٹر کے امتحانات میں پیپر آؤٹ ہونے کے سلسلے میں کمی نہ آسکی،،، جہاں سائیں سرکار کی کارکردگی نےسندھ کے امتحانی نظام پر ان گنت سوالات کھڑے کردیے ہیں،،،وہیں بے بس والدین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آؤٹ ہونے کے معاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.