کراچی میں افسوناک واقعہ

اورنگی ٹاؤن میں قطرہسپتال کے قریب سکول وین مٹی میں دھنس گئی جسے بچے دھکا لگا رہے تھے کہ اسی دوران مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے نتیجے میں سکول وین کے اندر بیٹھے بچے جھلس گئے۔زخمی بچوں کو علاقہ مکینوں اور ڈرائیور نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول ہسپتال کے برن وارڈ جبکہ دیگر بچوں کو قطرہسپتال منتقل کردیا گیا،،،،پولیس کے حکام کےمطابق سکول وین میں ایل پی جی اور سی این جی سلینڈر بھی موجود تھا،جوبالکل محفوط ہیں،،،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سکول وین کو اورنگی تھانے منتقل کردیا گیا جہاں وین کی فٹنس اور پرمٹ کو چیک کیا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.