کراچی سےاسلام آباد جانےوالی پی آئی اےکی پروازمیں فنی خرابی

قومی ایئرلائن کی پروازحادثے سےبال بال بچ گئی، کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے کے کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہونے سے جہاز کی ونڈ سکرین میں دراڑ پڑگئی، ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 370 کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ بہاولپور کی فضائی حدود میں کیبن کا آکسیجن پریشر کم ہونے سے ایئربس اے 320 کی ونڈ اسکرین میں دراڑ پڑ گئی ۔ترجمان پی آئی اے کےمطابق خراب صورتحال کے پیش نظر طیارے کو فوری طور پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کروایا گیا۔طیارے کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی تھی جس کے باعث یہ صورتحال درپیش ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کامزیدکہناتھا کہ فنی خرابی معمولی نوعیت کی تھی جسےدورکردیاگیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.