کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بادلوں نےرنگ جما لیا

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث بننے والا مون سون کا دوسرا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا،جس سے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہوگیا۔ نیو کراچی، سرجانی، شارع فیصل، ائیرپورٹ، ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، ماڈل کالونی اور گلستان جوہر میں صبح سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفےوقفے سے جاری ہے
تیزبارش کے باعث لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی نارتھ کراچی، نیو کراچی، شادمان ٹاؤن ،سرجانی، پہلوان گوٹھ، صفورا گوٹھ اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،جس سے کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا،کےالیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کی جارہی ہے، شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سےٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، موٹرسائیکلیں گاڑیاں بند ہونےسےشہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مون سون کے نئے سپیل کے انٹری ہوگئی، راجن پور، جھنگ، میانوالی، کندیاں، شور کوٹ میں بادل کھل کر برسے، آسمان سے برستی بوندوں نے ساون کا مزا دوبالا کر دیا، حبس میں بھی کمی آگئی۔موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،راولپنڈی، پشاور، مالاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ادھرملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی ناموافق صورتحال کے باعث پی آئی اے نےآج سے دوروز کیلئےبعض پروازیں منسوخ کرنے کااعلان کیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.