کراچی:پاک بحریہ کے تحت کثیرالملکی امن مشقوں کا آغاز

کراچی میں آج سے شروع ہونے والی کثیرالملکی امن مشقیں 12 فروری تک جاری رہیں گی، مشقیں 2 اہم مراحل سی فیز اور ہاربر فیز پر مشتمل ہوں گی۔ سی فیز میں سمندر میں مشقوں کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ ہاربر فیز میں سیمینارز مباحثے اور عملی مظاہرے ہوں گے۔دنیا کے 46 ممالک کی بحری افواج ان مشقوں میں شرکت کر رہی ہیں، امن مشق میں ہیلی کاپٹرز، سب میرین، سپیشل سروسز سمیت پاکستان آرمی اور رینجرز کا بینڈ بھی شامل ہوگا۔ پاک بحریہ حکام کا کہنا ہے مشقوں کا مقصد دنیا بھر کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، مشقیں بحری قذاقی سمیت دیگر سمندری چیلنجز سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گی۔ کمانڈو پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد نیازی کا دوٹوک اعلان ،،،کہتے ہیں سمندری حدود میں بھارتی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی،،، پاکستان کسی بھی بھارت کے مذموم مقاصد سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.