کراچی:نیوائیر نائٹ پرتخریب کاری کا منصوبہ ناکام

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے،،،،کراچی پولیس کی خفیہ اطلاع پر پی آئی بی کالونی کرنال بستی میں بڑی کارروائی،،، نیو ائیر نائٹ پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔۔۔
چھاپے کے دوران ملزموں نے پولیس پر دستی بموں سے حملہ کیا لیکن بم پھٹ نہ سکے،،،پولیس نے اضافی نفری طلب کرکےعلاقے کی ناکہ بندی کردی، سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے بارود سے بھری موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کے مطابق موٹرسائیکل میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تین دستی بم سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.