کراچی:سنگدل ماں کے ہاتھوں بچی کا قتل

پولیس کے مطابق 28 سالہ خاتون کا اپنی بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کرنا اگرچہ ان کا ذاتی فعل ہے تاہم وہ جن حالات و واقعات کے تحت یہ سب کچھ کرنے پر مجبور ہوئی، اس امر کی بھی تحقیقات کرنا ضروری ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمہ شکیلہ کے شوہر راشد شاہ سے اس امر کی تفتیش ہوگی کہ شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی اور بچی کو ایسا گھریلو ماحول کیوں فراہم نہیں کیا کہ وہ پرسکون زندگی گزارتے؟پولیس کے مطابق عام حالات میں اس کا اپنی بیوی کے ساتھ رویہ کیا ہوگا، اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ بچی کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد تھانے پہنچ کر راشد شاہ نے زیر حراست بیوی پر تشدد کرنا شروع کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے شوہر کے رویے کی بنا پر بچی کی لاش باپ کی بجائے بچی کے تایا کے حوالے کی گئی۔ بچی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ شکیلہ پولیس ریمانڈ پر ہے اوراس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.