کراچی:ارشاد رانجھانی کو ڈکیتی کرنے پر مارا گیا،پولیس کی تصدیق

کراچی میں ارشاد رانجھانی کا قتل ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ نکلا، پولیس نے تصدیق کر دی۔ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر علاقہ چیئرمین رحیم شاہ کو بھی گرفتار کرلیا،جس پرالزام ہےکہ اس نے زخمی کو ہسپتال لے جانے سے روکاتھا، پولیس کو مقتول ارشاد رانجھانی اور یوسی چیئرمین کا مجرمانہ ریکارڈ بھی مل گیا۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق بھینس کالونی میں یوسی چیئرمین سے واردات کے دوران مقتول ارشاد رانجھانی کے ساتھی بھی موجود تھے۔ارشاد رانجھانی ڈاکوتھااور4مقدمات میں گرفتاربھی ہوا۔ واضح رہے کہ یوسی چیئرمین چھ فروری کوبینک سےرقم لےکرجارہےتھےکہ ملزم ارشادرانجھانی نےچیئرمین کاپیچھاکرناشروع کردیا،ملزم اس دوران بینک ملازم سےبھی رابطےمیں تھا،،ملزم جیسےہی لوٹنےلگاتو یوسی چیئرمین نےفائرنگ کردی جس سےوہ زخمی ہوگیا،ملزم سڑک پرتڑپتارہالیکن کوئی اٹھانےنہ آیا،جس سےوہ دم توڑگیا، ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں معاملے کی تفتیش کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.