کام بہت ہے،خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا،وکیل

سینیئر وکیل علی ظفر نے معذرت کی بارے میں وزارت قانون کو آگاہ کردیا۔۔انہوں نے وزارت قانون کو خط
لکھ کر آگاہ کیا کہ انکے پاس پہلے ہی کام بہت ہے،خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی عدم موجودگی میں مقدمے کو آگے چلانے کے لئے وزارت قانون سے پینل آف ایڈووکیٹس طلب کیا تھا۔ جس پروزارت قانون نے علی ظفر، شاہ خاور ایڈوکیٹ،ریاض حنیف راہی،راجہ عامر عباس طاھر ملک اور اشفاق شاہ ایڈوکیٹ کے نام خصوصی عدالت کو تجویز کئے تھے۔پینل آف ایڈووکیٹ سے متعلق حتمی فیصلہ خصوصی عدالت کریگی۔ جبکہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہوگی۔وکیل علی ظفر نے حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.