کارکنوں کا شاندار استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے عبدالعلیم خان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے عبدالعلیم خان کے حق میں بھرپور نعرہ بازی بھی کی گئی۔
علیم خان نے گاڑی سے باہر نکل کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا
تاہم یہاں ایک بات دیکھنے میں آئی کہ تحریک انصاف کا کوئی اہم رہنم ایا رکن اسمبلی علیم خان کو جیل سے لینے کیلئے نہ پہنچے،صحافی کے سوال علیم خان ن ےگول مول جواب دیا اور کہا کہ کارکن ہی سیاست کی جان ہوتے ہیں
پنجاب کے سابق سینئر وزیر کو ریلی کی صورت میں ان کے گھر پہنچایا گیا،اس سے قبل ایم پی اے شعیب صدیقی روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچے، روبکار جیل حکام نے موصول کئے ،جس کے بعد علیم خان کو جیل سے رہا کردیا گیا
یاد رہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے علیم خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔اور گزشتہ روز ضمانت کیس کا 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا،جس میں علیم خان کو دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا
واضح رہے کہ علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،تاہم نیب ان کیخلاف کوئی خاطرخواہ ثبوت سامنے نہ لاسکا،اور علیم خان کو 101دن جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.