کابل:اتحادی افواج کی فضائی کارروائیاں،25 جنگجوہلاک

اتحادی افواج نے صوبہ وردک، قندھار، اروزگان اور ہلمند میں فضائی کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 20 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ صوبہ ننگرہار کے اضلاع آچن اور خوگیانی میں ڈرون حملے میں 5 انتہا پسند مارے گئے۔ادھر اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہوگئیطالبان نے 21 جنوری کو صوبہ وردک میں افغان انٹیلی جنس بیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 126 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب افغان امن عمل کے سلسلے میں طالبان اور امریکا کے درمیان قطر میں گزشتہ تین روز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت مختلف ممالک کے دورے بھی کرچکے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.