کئی برسوں کی جنگ وجدل کےبعد نیوزی لینڈ کوہوش آگیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے اپنے سابقہ موقف کے برخلاف عراق میں جاری فوجی مشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد کیوی فوجیوں کی ملک واپسی کا آغاز ہوگیا۔عراق کے فوجی کیمپ ’تاجی‘ میں 90 کیوی فوجی تعینات ہیں،نیوزی لینڈ نے نومبر 2018 کو اپنے فوجی دستے کی عراق میں تعیناتی کی مدت میں جون 2019 تک اضافہ کر دیا تھا تاہم اب میعاد میں اضافے کے بجائے جنوری 2020 تک 45 اور بقیہ 45 کیوی فوجیوں کو جون 2020 تک واپس بلالیاجائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے افغانستان میں بھیجے گئے کیوی فوج کے دستوں میں بھی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے ، 2020 کے آخر تک تمام کیوی فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا، افغانستان میں 20 برسوں میں 8 کیوی فوجی ہلاک ہوئے۔گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے داعش کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے عراق اور افغانستان میں کیوی فوجیوں کی تعیناتی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کردیا تھا اور مدت پوری ہونے پر مزید اضافے کا عندیہ بھی دیا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.