ڈاکٹر ٹیڈروس کی پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

عالمی ادارہ صحت ایشیاء کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المندھاری بھی وزیرخارجہ اور ڈی جی عالمی ادارہ صحت کی ملاقات میں موجودتھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور اب تک حاصل کیے گئے اہداف سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے صحت کے شعبے میں پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
محکمہ صحت پنجاب ،عالمی ادارہ صحت اوردیگر اداروں کے اشتراک سے تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم 21 جنوری سے شروع ہوگی جس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس سلسلے میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.