ڈاکٹرعبدالقدیرنےپاک فوج کی کارکردگی کوسراہا

بھارتی جارحیت کے جواب میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں،پاکستان کو نہ کوئی میلی نگاہ سے دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ بدمعاشی کی کوشش کی تھی آپ نے دیکھا انہیں کس طرح کا جواب ملا، ہماری ایئرفورس نے بھارت کے دو جہاز مارگرائے اور انکا غرور خاک میں ملا دیا۔ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ میں اور میرے رفقا نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت دی۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں،خون اور پسینہ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،انشاءاللہ ہم سرخرو ہو کر مشکلات سے نکلیں گے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اللہ اور افواج پاکستان پر یقین رکھے اور بےفکر ہوجائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.