ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے بغیردورہ امریکہ ناکام قرار

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ہمیں کسی امریکی گیم کا حصہ نہیں بننا چاہیےکیونکہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت میں اکیلا چھوڑ کر ہمارے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی۔
سراج الحق نے اپنے بیان میں حکومتی کارکردگی پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ساکھ ایک سال میں ہی ختم ہوچکی ہے،نااہل لوگوں کواکٹھا کرکےحکومت بنانےوالےجان چکےہیں کہ یہ ڈیلیور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتےاس لیے جلد ہی ان کا باب بند ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم ،علاج اور انصاف ہر شہری کی ضرورت ہے مگرحکومت اس حوالے سے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی جبکہ مہنگائی کے طوفان نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی اور کاروبار زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیاہے۔ہماری سیاست اور معیشت یرغمال ہے،قوم کسی نجات دہندہ کو دیکھ رہی ہے،موجودہ حکمرانوں کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں،حکومت کو لانے والوں کی امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.