ڈالر گرل “ایان علی” اشتہاری قرار

راولپنڈی میں کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے اپنی موکلہ کی عدالت میں پیشی کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جسے مسترد کردیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بس بہت ہوچکا،اب قانون کا پہیہ چلے گا،عدالت نے ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر ملزمہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کے تمام منقولہ غیر منقولہ اثاثے بھی ضبط کرلیے جائیں اور ملزمہ جہاں ملے اسےگرفتار کر لیا جائے۔کسٹم عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضمانتیوں شوکت اور نواز کے 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ کیس کی آئندہ سماعت 18 مارچ کو ہوگی اور ملزمہ کے ریڈ وارنٹ جاری ہوں گے۔۔14مارچ 2015 کو ایان علی اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں، جس پر عدالت نے انہیں ضمانت دی تاہم ملزمہ 3 سال سے غیر حاضر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.