ڈالر ایک مرتبہ پھر آؤٹ آف کنٹرول

ڈالر کی اونچی اڑان سے روپیہ ہلکان،بےلگام ڈالر کولگام ڈالنے والا کوئی نہیں،انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کانیا ریکارڈ قائم،قیمت 152روپے 10پیسے ہوگئی۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا اور اس کی قیمت میں 1روپے33پیسےکا اضافہ ہوا جس سے ڈالر152روپے90پیسےپر بند ہوا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا،نئی قیمت153روپے50پیسےہوگئی۔عید کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔روپے کی مسلسل بےقدری اور ڈالر کی بڑھتی قیمت سے تاجر برادری پریشان ہے،کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہونے پرعوام سوال کرنے پر مجبورہیں کہ ڈالر کوآخر لگام کون ڈالےگا؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.