ڈالرمارکیٹ میں غیریقینی صورتحال،تاجرپریشان

تبدیلی سرکار کی تبدیلی کی لہر ڈالرمارکیٹ میں بھی برقرار،ڈالر کی اونچی اڑان،روپیہ ہلکان،،،تبدیلی سرکار کے راج میں ڈالر کی قدر میں تبدیلی اب دنوں کی نہیں گھنٹوں کی بات بن گئی،ڈالر پہلے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تو146 روپے 25 پیسے کی قیمت سن کرعوام کی جیبوں کے طوطے اڑگئے لیکن بات یہاں ہی ختم نہ ہوئی ڈالر مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال تب سامنے آئی جب چند ہی گھنٹوں بعد قیمت میں 2روپے 25 پیسے کی کمی کردی گئی۔ڈالر کی اونچی اڑان پرتبدیلی سرکار ہوش آیا تو وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے کرنسی ریٹ سے متعلق اہم اجلاس طلب کیا جس میں ایکسچینج کمپنیوں کے وفد نےبھی شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طے شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، مارکیٹ سے زائد ڈالر فروخت کرنے والی ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.