چین کی پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے امریکی ثالثی کی حمایت

ہائے بے چاری مودی سرکار، جس کے مقدر میں آئی بس ہار ہی ہار۔ بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور شکست کھانی پڑی۔ چین نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حمایت کر دی۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔
ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے۔ دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.