چین کا کینیڈا کواپنے شہری کی گرفتاری کا جواب

0

کینیڈین شہری رابرٹ کو 2014 میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ،رابرٹ کو جرم ثابت ہونے پر 2016 میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ پراسیکیوٹر نے قید کی سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سزائے موت کی اپیل کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا
چین میں منشیات اسمگلنگ کیس میں کینیڈین شہری کی سزائے موت پر کینیڈا نے اظہار تشویش کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ چین میں ہمارے شہری کو سزائے موت پر گہری تشویش ہے، چین میں موت کی سزا پر ہمارے عالمی دوستوں اور اتحادیوں کو بھی تحفظات ہونے چاہئیں۔
گزشتہ سال کینیڈا نے چینی کمپنی ‘ہواوے’ کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کو گرفتار کیا تھا جوکہ ہواوے کمپنی کے مالک کی بیٹی ہیں ،جس کے بعد سے دونوں میں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: