چین نے پاک چین تعلقات بارے پراپیگنڈا مسترد کر دیا

0

پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژاوٴ جنگ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شراکت داروں کی ترقی اوران سے بہتر ترقیاتی تعلقات چاہتے ہیں اس میں پاکستان کو اولین ترجیح حاصل ہے، پاکستان سے ہمارا تعلق صرف سی پیک کی حد تک نہیں بلکہ دفاع اورعالمی امور سمیت تمام شعبوں میں تعاون موجود ہے، پاکستانی قوم کا مستقبل بہت روشن ہے، ہم چین اور پاکستان اور آپس کے تعلقات کے حوالے سے ہر قسم کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔
ژاوٴ جنگ نے کہا کہ سی پیک کسی صورت سست روی کا شکار نہیں، گوادر میں تکنیکی تعلیم، اسپتال، نیا ہوائی اڈا، پاور پلانٹ اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہوئے، سی پیک کے مزید 7 منصوبے مکمل، 10 تکمیل کے قریب ہیں، جب کہ ریلوے مین لائن ون منصوبہ جلد شروع ہو گا، منصوبے پر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
چین کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر شدید تشویش ہے، بھارتی غیرقانونی اقدامات اور طرزعمل خطے کی سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے، بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر یکطرفہ غیرقانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ چین سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور مسئلہ جموں و کشمیر ہمیشہ سے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، بین الاقوامی برادری کو مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔
پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژاوٴ جنگ کا کہناہے کہ مغربی میڈیا سنکیانگ کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کر رہا ہے جب کہ ہانگ کانگ میں مظاہروں کے حوالے سے بھی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، چین ترقی کر رہا ہے اور یہ ترقی پرامن طریقے سے ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: