چین میں کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھونے والا سابق میئرپکڑا گیا

چینی پولیس کی جانب سے ڈین زہو کےسابق میئر زوانگ ہو کےگھر کی تلاشی لی گئی جہاں ایک خفیہ تہہ خانے سےساڑھے 13 ٹن سونا برآمد ہواجبکہ تلاشی کے دوران میئر کے گھر سے 268 ارب یوآن نقد رقم اوربیش قیمت پینٹنگزبھی برآمد کی گئیں ۔
پولیس کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق میئر کی ہزاروں مربع میٹر رقبے پر محیط پُرتعیش جائیدادیں بھی ہیں جو کہ انہوں نے کافی عرصے سے چُھپا رکھی تھیں۔ اس کے علاوہ سابق میئر کئی ٹرکوں کے بھی مالک نکلے۔چین میں کرپشن کے مقدمات کے حوالے سے قوانین بہت سخت ہیں اور اگر سابق مئیر پر کرپشن ثابت ہو گئی تو انہیں سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.