چین میں کرونا وائرس مزید 245 زندگیاں نگل گیا

چین میں کرونا وائرس نے مزید متعدد زندگیوں کے چراغ بجھا دیے،،خطرناک وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 60 ہوگئی۔14 ہزار 8سو 86 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار 5 سو 39 ہو گئی۔33 ہزار 693 متاثرین ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خطرناک وائرس چین کے بعد اٹھائیس ملکوں میں جا پہنچا، کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد دو سو تین تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
کرونا وائرس سے متاثرہ چاروں پاکستانی طلبہ صحتیاب ہوگئے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ 4 پاکستانی طلبہ مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ طلبہ کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ دوسری جانب بھارت میں کرونا کا خوف ایک شخص کی جان لے گیا،، بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی 50 سالہ بالا کرشنا نے کرونا وائرس کے شبے میں خودکشی کرلی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: