چین میں کرونا سے ہلاکتوں میں تیزی

چین میں کرونا سے اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، خطرناک وائرس سے مزید124 افراد لقمہ اجل بن گئے،مرنیوالوں کی تعداد1491 ہوگئی،چینی صوبہ ہوبئے میں 4823 کیس نئے سامنے آ گئے،بیماری سے چین میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہزار کے قریب ہے اور مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور متاثرہ افراد کی تعداد سامنے آنے کے بعد کرونا وائرس کے متاثرہ صوبے ہوبئی کے کمیونسٹ پارٹی کے چیف کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے،شنگھائی کے میئر ینگ یونگ کو ہوبئی کمیونسٹ پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔
چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 28 دیگر ملکوں میں کئی افراد کو بیمار کر چکا ہے۔ جاپان میں بھی کرونا نے ایک شخص کی جان لے لی ،خطرناک وائرس ہانگ کانگ،فلپائن اور جاپان میں بھی 3 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے۔
جاپان کی بندرگاہ پر کھڑے ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز میں اب تک عملے سمیت 219 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے ،جہاز میں عملے سمیت 531 افراد موجود ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: