چین میں جان لیوا وائرس سےاموات کا سلسلہ تھم نہ سکا

چین میں جان لیوا وائرس کئی زندگیوں کے چراغ گُل کرچکا ہےجبکہ اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور مزید 108 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ گئے،،جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار سولہ ہو گئی۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس وائرسے متاثرہ افراد کی تعداد بیالیس ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
چین کے بعد جاپان میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا اور جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز پر سوار 135 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد جہازکے مزید 114روز تک سمندر میں رہنے کا امکان ہے ۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے طبی ماہرین کی ٹیم چین میں خطرناک وائرس کی وبا پھیلنے کی وجوہات جاننے کے لیے چین پہنچ گئی۔
کرونا وائرس کے حوالے سے آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے اہم کامیابی حاصل کر لی،،آسٹریلوی سائنسدانوں نے کرونا کے مصنوعی خلیات بنا لیے،، سائنسدانوں کا کہنا ہے مصنوعی خلیات سے ڈاکٹروں کو متاثرہ افراد میں وائرس کی فوری اور درست تشخیص میں مدد مل سکے گی، مصنوعی خلیات خطرناک وئراس کےپھیلاﺅ کی روک تھام ،طریقہ علاج اور ویکسین بنانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: