چین اپناخطرناک ترین ہتھیارپاکستان کودینے پرآمادہ

چین نےسب سے بڑا بحری بیڑا ” لیاوننگ” پاکستان کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہےتاکہ سمندر میں بھی بھارت کو بھر پور جواب دیا جا سکے ۔ چین کی جانب سے بحری بیڑا دیئے جانے پر پاکستانی نیوی مزید مضبوط ہو جائے گی جبکہ اس کے ذریعے بھارت کا مقابلہ کیا جا سکے گا اور چین کے ساتھ دفاعی اور ملٹری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔یہ بحری بیڑا چین کی جانب سے ممکنہ طور پر 2020 میں پاکستان کے حوالے کیا جائے گا ۔چین یہ بحری بیڑہ اپنے دفاع کیلئے مسلسل 8 سال استعمال کرتا رہاہے تاہم اب اس نے اسے مزید جدید بنا کر پاکستان کو دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے اوراس کی بہترین منزل بھی پاکستان ہی ثابت ہو گی ۔ یہ واحد ہتھیار نہیں ہے جو کہ چین نے پاکستان کو بیچنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ کچھ ماہ قبل بڑے پیمانے پر ہتھیار اور گاڑیاں پاکستانی افواج کے ہاتھ فروخت کی گئی ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون وقت کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.