چین اور کینیڈا میں سفارتی محاذ گرم

0

چین اور کینیڈا میں سفارتی تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا، کینیڈین شہری کو چینی عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد سفارتی محاذ گرم ہوگیا۔
چین میں کینیڈین شہری کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزائے موت کی سزا سنائے جانے کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی کشیدگی میں شدت آتی جارہی ہے اور اس صورتحال میں کینیڈین وزیراعظم نے چین پر ایک اور کینیڈین شہری کی گرفتاری کا الزام عائد کرکے اس کشیدگی کی آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے ، جسٹن ٹروڈو کا اپنےبیان میں کہنا تھا کہ پہلے ہمارے ایک شہروں کو منشیات کے بے جا الزام میں سزائے موت سنادی گئی اور اب بیجنگ سے ایک اور کینیڈین شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب چین نےکینیڈین وزیراعظم کے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ،،،چینی حکومت نے بیجنگ سے کینیڈین شہری کی گرفتاری کے حوالے سےجسٹن ٹروڈو کے بیان کوغیرذمہ دارانہ قراردےدیا۔
ادھرکینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو چین سے متعلق سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی۔ کینیڈین حکومت نے ٹریول ایڈوائزری میں شہریوں کو اپنے طور پر سلامتی اور سیکیورٹی کیلئے ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: