چینی صدر جون میں پاکستان کے مہمان بنیں گے

0

چینی صدر شی جن پنگ جون میں پاکستان آئیں گے،،،مہمان کا پاک سرزمین پر والہانہ استقبال کیاجائے گا،، وزیر اعظم ،وزیرخارجہ و دیگر وزرا استقبال کریں گے۔ شی جن پنگ کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
چینی صدرشی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا تاہم ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے دفتر خارجہ باہمی رابطوں میں ہیں۔ دورے کی حتمی تاریخوں اور مصروفیات کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے دورہ چین کے دوران شی جن پنگ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
چین کے نائب صدر وانگ کی شان گزشتہ برس اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان آئے تھے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود نے ان کا استقبال کیاجبکہ مہمان نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سی پیک اور’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دورے کے دوران چینی نائب صدر کو نشان پاکستان ایوارڈ دیا گیا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: