چیف الیکشن کمشنر کی تقرری،حکومت اپوزیشن ڈیڈ لاک برقرار

0

حکومت کی جانب سے پرویز خٹک نے سکندر سلطان راجا کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا تاہم اپوزیشن نے ان کے حوالے سے چھان بین کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے راجا پرویز اشرف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا نام تجویز کیا تاہم حکومتی ارکان کی اکثریت نےعرفان قادر کا نام مسترد کر دیا گیا۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) نے سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا۔
حکومت الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے خالی عہدوں کیلئے اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر تقریباً اتفاق کر چکی ہے، ان میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے بلوچستان سے نامزد شاہ محمود جتوئی اور سندھ سے پیپلز پارٹی کے تجویز کردہ نثار درانی شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے نئے ناموں کا باقاعدہ تبادلہ جمعہ کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔
چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019کو ریٹائر ہوئے اوران کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ چیف الکیشن کمشنر کی تقرری 45 روز میں کرنا ضروری ہے اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق ضروری ہے تاہم دونوں میں ڈیڈ لاک کے باعث یہ معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: