چیف الیکشن کمشنرکاسندھ اوربلوچستان کےنئےارکان سےحلف لینے سےانکار

الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کا معاملہ ،،، چیف الیکشن کمشنر کاسندھ اور بلوچستان کے نئے ارکان سے حلف لینے سے انکار ،،،، خالد مقبول صدیقی اور منیر کاکڑ کی تقرری آئین کی خلاف ورزی قرار ،، دونوں ارکان کی تقرری وفاق نے جمعرات کے روز کی تھی ،،جسٹس (ر) سردار رضا کے مطابق الیکشن کمشن کےسندھ اور بلوچستان کے نئے ارکان کی تقرری آئین کے آرٹیکل 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی،،الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمیشن کو موقف سے وزارت پارلیمانی امور کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا ہے ،، الیکشن کمیشن کی 7 ماہ سے خالی دونوں سیٹوں پر حکومت کی جانب سے تقرریوں کو اپوزیشن نے بھی مسترد کر دیاتھا ،،، پیپلز پارٹی نے معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ہے ۔۔ خورشید شاہ کا کہناتھا حکومت کی طرف سے غیر قانونی اقدام اٹھایا گیا،، ترجمان نواز لیگی مریم اورنگزیب نے کہا تھا حکومت نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.