چیئرمین پی سی بی احسان مانی متحرک

0

احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ کے معاملات کو سمجھنے میں وقت لیا اور اب وہ خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال رہے ہیں تاہم آئندہ ماہ منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی آمد کے ساتھ احسان مانی کئی معاملات کا کنٹرول انہیں سونپ دیں گے
نئے ایم ڈی وسیم خان چھ فروری کو لاہور میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جبکہ ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن ان سے دو دن قبل 4 فروری کو لاہور آئیں گے۔نئے انتظامی سیٹ اپ کے مطابق کرکٹ کے تمام معاملات ایم ڈی وسیم خان کے پاس چلے جائیں گے جبکہ انتظامی معاملات چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد چلائیں گے تاہم چیئرمین پی سی بی کا کردارصرف اتناہوگا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد کرائیں
پی سی بی حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں احسان مانی دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کا بہتر امیج سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے پاکستان کے روابط میں بہتری لائی جائے گی اور سب سے بڑھ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔
احسان مانی 2004 میں بھارتی ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے کردار ادا کر چکے ہیں اور اب وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: