چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کامعاملہ،ن لیگ نےکمر کس لی

نیا چیئرمین سینیٹ کون ہوگا؟ ن لیگ نے کمر کس لی، نئے چیئرمین کیلئے 4 ناموں پر غور شروع کر دیا جن میں ظفرالحق، مصدق ملک، پرویزرشید اور حاصل بزنجو کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حتمی امیدوار کے نام کا اعلان جمعرات کو رہبرکمیٹی اجلاس کے بعد ہوگا، اجلاس میں صادق سنجرانی کیخلاف تحریک کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے جو 25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کیلئے باہمی مشاورت کریں گے، اجلاس میں رہبر کمیٹی کے آئندہ سیاسی کردار سے متعلق فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.