چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کامعاملہ زور پکڑنے لگا

آصف علی زرداری سے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے رکن یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی، اس ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی مشاورت میں شامل تھے۔ اس سے قبل بی این پی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کی بھی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس بلائے جانے کے منتظر ہیں، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے ناموں پر غور ہو گا۔ نئے چیئرمین سینیٹ کے نام پر کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.