چیئرمین سینٹ کوہٹانےکیلئےن لیگ کی عدم دلچسپی

سینیٹر مشاہداللہ خان کاکہناہےکہ ہمیں ذاتی طور پر صادق سنجرانی سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ ایوان بہتر انداز میں چلا رہے ہیں،ہمارے ساتھ چیئرمین سینیٹ کا رویہ بہترین ہے، توکیوں ان کو تبدیل کریں؟
لیگی سینیٹر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندربھی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی کبھی بات نہیں ہوئی البتہ بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر بات کی تھی لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی نے سترہ جون کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، اے این پی رہنما زاہد خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ملکر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔ اس معاملے پر اے این پی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.