چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شبر زیدی کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق نہیں، ان کی تقرری مفادات کے ٹکراؤ کا مقدمہ ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ شبر زیدی کی تقرری سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، ٹیکس معاملات میں ایف بی آر پیش ہوتے تھے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شبر زیدی کو کام سے فوری روکا جائے۔ درخواست میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،شبر زیدی اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.