چھ پاکستانی کمپنیاں سنگاپور میں مصنوعات متعارف کرائیں گی،وزیر خارجہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی 6 کمپنیاں آئندہ ہفتے اپنی پراڈکٹس متعارف کرائیں گی۔پراڈکس سنگاپورمیں فن ٹیک فیسٹول میں متعارف کرائی جائیں گی، پراڈکس کے لیے فیسٹول میں “سٹارٹ کر” پلیٹ فارم کا استعمال ہوگا۔
وزیرخارجہ نے کہا ہےکہ “سٹارٹ کر” پلیٹ فارم پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستانی کمیونٹی کی کاوش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی میں سرگرم اپنے نوجوانوں پر فخر ہے۔ پاکستان کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سےاستفادہ کرنا ہوگا
اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، جس شہری کے پاس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق آئیڈیاز ہیں وہ ہم سے شیئر کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.