چوہدری شوگر ملز کیس!!!

0

لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں ،،،انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت تاحال ناساز ہے ،،وہ ایک کلینیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں اوران کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں
سابق وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ انہوں نے کہا کہ نواز شریف زیرعلاج ہونے کے باعث پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے ہیں اور رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ان کے مختلف چیک اپ ہونے ہیں تاہم نوازشریف صحت یاب ہوتے ہی وطن واپس آ کر ٹرائل کا سامنا کریں گے ۔
لاہورہائیکورٹ نے گزشتہ برس ماہ نومبر میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو علاج کی غرض سے چار ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور اپنے حکم میں کہا ہے کہ طبی رپورٹس کی بنیاد پر اس مدت میں توسیع بھی کی جاسکتی ہےجس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے چھوٹے بھائی شہبازشریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمران لندن روانہ ہوگئے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: