چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات

چودھری شوگر ملز کیس میں ملزمان مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف سماعت لاہور کی احتساب عدالت ہوئی،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے الزام پر ملزمان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کیا جائےگا۔ لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کر دی جائے۔
دریں اثنا عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد وکلا سے مشاورت کیلئے علیحدہ کمرے میں ملاقات کی اجازت دیدی، واضح رہے کہ کمرہ عدالت میں لیگی کارکنان کی موجودگی کے سبب شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، کچھ رہنما اور کارکنان مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنانے میں مصروف نظر آئے جس پر کمرہ عدالت میں شورشرابے کے سبب فاضل جج نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور سکیورٹی اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے سیاسی کارکنوں کو باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی ریکارڈ کے سبب کمرہ عدالت میں کارکنان کی موجودگی سکیورٹی رسک ہے، عدالت نے مریم نواز کو حکم دیا کہ آپ کی حاضری ہو گئی ہے آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔بعد ازاں عدالت نے دونوں جانب سے موقف سننے کے بعد ملزمان مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع دے دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.