چوہدری شوگرملزکیس:مریم نواز کےجسمانی ریمانڈمیں اضافہ

لاہورکی احتساب عدالت میں چوہدری شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کےجج نعیم ارشد نےسماعت کی۔نیب حکام نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیاسماعت کےدوران نیب کی جانب سےمریم نوازاوریوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی،،نیب وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور 1990 کی دہائی کی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کرنی ہیں۔
اس موقع پرمریم نواز کے وکلا کی جانب سےجسمانی ریمانڈ کی مخالفت نہیں کی گئی،،جس پراحتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر تے ہوئے دونوں کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔نیب ٹیم نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کو8اگست کوگرفتارکرکےاحتساب عدالت کےجج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا،جس پرعدالت نےمریم نوازاور بھتیجے یوسف عباس کو21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالےکردیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.