چوروں کے 100 دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آن پہنچا

0

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاہی خاندان کی اہل وعیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے،قانون پر عملداری رنگ دکھا رہی ہے، چوروں کے 100 دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے، مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہو رہا ہے، لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل وعیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہے، تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر قوم سے کیا گیا عہد نبھا رہے ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: