“چوروں کو پڑ گئے مور”

امریکا کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، ڈارک اوورلوڈ نامی ہیکرز گروپ نےامریکا کو نائن الیون کا بھانڈا پھوڑنے کی دھمکی دیدی اور امریکی حکومت سے ساڑھے سات ارب ڈالرتاوان مانگ لیا،ہیکرزکا کہنا ہےکہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے چرائی گئی حساس دستاویزات تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں لیک کردی جائیں گی جس کے منظرعام پر آنے سے امریکی سٹیبلیشمنٹ کونقصان اٹھانا پڑے گا
ڈارک اوورلوڈ نامی ہیکرزنے عوام کو بھی رقم کی ادائیگی کے بعد دستاویزات کے مختلف مراحل تک رسائی کی پیشکش کی جس کے بعد انہیں بارہ ہزار بٹ کوائن موصول ہوئے،،،رقم ملنے کے بعد ہیکرز نے ساڑھے چھ سو دستاویزات پر مشتمل پہلے مرحلہ کی دستاویزات عوام کے لیے جاری کر دیں، جس کو پاس ورڈز کے ذریعے کھولا جاسکے گا۔
ڈارک اوورلوڈ ہیکرزگروپ کا کہنا ہے دستاویزات کے مزید چار مراحل ہیں اور ہر مرحلے میں انتہائی خفیہ دستاویزات موجود ہیں۔اس کے علاوہ حساس ڈیٹا دیگر ملکوں، دہشت گرد تنظیموں اور نجی اداروں کو بیچنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.