چودھری شوگرملزکیس ،کرپشن اور اثاثہ جات کیس

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اور اثاثہ جات کیس کی تفتیش کامعاملہ،،،شریف فیملی نیب کے ریڈار پر ،،،،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی طرف سے نیب کے جاری کردہ سوالنامے کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ عطا تارڑ نے کہا ‎معالج نے شہباز شریف کو 10 دن کے لئے مکمل آرام کی ہدایت کی تھی، شہباز شریف کو یوم آزادی کی تقریب کے دوران دھکم پیل میں کمر پر چوٹ آئی تھی۔ جس کے پیش نظر اے پی سی میں بھی شریک نہیں ہوسکے، طبیعت ناسازی کی وجہ سے میاں نواز شریف سے بھی ملاقات نہیں کر سکے، طبی کیفیت کے باعث احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہو سکے تھے۔شہباز شریف کی عدم پیشی پرنیب نے فیصلہ کیا کہ ٹیم سابق وزیراعلیٰ سے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں تحقیقات کرے گی ،، جس کے لیے نیب ٹیم 29 اگست کو شہباز شریف کے گھر تحقیقات کیلئے جائے گییاد رہے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نیب نے طلب کیا تھا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کیس میں شہباز شریف کو پہلے بھی طلب کیا جا چکا ہے۔ ان پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کام میں مداخلت کا الزام ہے۔ نیب شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.