چئیرمین نیب نے 4 نئے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

نیب نے ایس ایس جی سی ایل کے خلاف موصول شکایت کی تصدیق کر لی، چیئرمین نیب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بد عنوان افسران کے خلاف کارروائی کی اجازت طلب کر لی گئی۔ نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کے بعض افسران نے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھایا، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ،،،ڈینم انٹرنیشنل اور آغا اسٹیل تک کروڑوں کی غیر قانونی گیس لائن پہنچائی گئی۔
دریں اثنا، چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بد عنوانی کے 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
سابق صدر بینک آف پنجاب کے خلاف ریفرنسز، زرداری گروپ آف پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایک اور ریفرنس، سیکریٹری کراچی ٹرسٹ اینڈ پورٹ ویلفیئر گلاب خان کے خلاف ریفرنس اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سابق سی ای او زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود کے خلاف انکوائری، رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال کے خلاف انکوائری اور امداد بوسال سابق سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.