چئیرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بدعنوانی کے تین ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی تقرری کا الزام ہے، سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی پی ایس او کی تقرری سے خزانے کو 138 ملین سے زائد کا نقصان پہنچا۔
سابق سینئررکن ریونیو بورڈ حکومت سندھ و دیگر کیخلاف بھی ریفرنس کی منظور دی گئی، غلام علی پاشا، عبدالسبحان و دیگر پر غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، ملزمان نے کرپشن سے خزانے کو 120 ملین کا نقصان پہنچایا۔ سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ و دیگر کیخلاف بھی ریفرنس منظور کیا گیا، غیر قانونی الاٹمنٹ، ملزمان پر خزانے کو 4 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
نیب اجلاس میں 2 انویسٹی گیشنز کی بھی منظوری جبکہ عدم شواہد پر رحمان میڈیکل کالج پشاور اور دیگر کیخلاف انکوائری بند کر دی گئی۔ وزارت نجکاری، پی ٹی سی ایل افسران و دیگر کیخلاف انکوائری حکومت کو ریفر کر دی گئی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے،، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: